Who had more money, John D. Rockefeller or Genghis Khan? It’s a simple question with a very difficult answer.
This ranking of the richest people of all time is based on hours of interviews with academic economists and historians. To read more about how the order was determined despite the difficulty of comparing wealth across a wide range of time periods and economic systems, read this.
But for now, suffice to say that the following is a rigorous but highly debatable attempt to list the wealthiest historical figures in order of their economic influence.
10. Genghis Khan
Genghis Khan
Lived: 1162-1227
Country: Mongolian Empire
Wealth: Lots of land, not much else
Genghis Khan is undoubtedly one of the most successful military leaders of all time. As leader of the Mongol Empire, which at its height stretched from China to Europe, he controlled the largest contiguous empire in history. However, despite his great power, scholars say Genghis never hoarded his wealth. On the contrary, the Khan’s generosity was key to his influence.
“One of the basis of his success is sharing the spoils with his soldiers and other commanders,” says Morris Rossabi, a distinguished professor of history at CUNY’s Queens College.
Jack Weatherford, author of Genghis Khan and the Making of the Modern World, explains that Mongol soldiers, unlike many pre-modern armies, were banned from taking personal loot. After an area was conquered, every item taken was inventoried by official clerks and then later distributed amongst the military and their families.
Genghis still received a share of the spoils, but that hardly made him rich. “He built no palace for himself or family, no temple, no tomb, and not even a house,” says Weatherford. “He was born in a wool ger [yurt] and he died in a wool ger. At death he was wrapped in felt, like any common person, and then buried. ”
9. Bill Gates
Bill Gates
Lived: 1955-present
Country: United States
Wealth: $78.9 billion
As the richest living person, Bill Gates’ wealth is refreshingly easy to determine. As of this year, Forbesestimates the Microsoft founder’s net worth at $78.9 billion. That’s about $8 billion more than Zara co-founder Amancio Ortega, the second-richest person in the world.
8. Alan Rufus (a.k.a. Alan the Red)
Lived: 1040–1093
Country: England
Wealth: $194 billion
The nephew of William the Conqueror, Rufus joined his uncle in the Norman conquest. He died with £11,000, according to Philip Beresford and Bill Rubinstein, authors of The Richest of the Rich, which they say amounted to 7% of England’s GDP at the time. That would amount to $194 billion in 2014 dollars.
7. John D. Rockefeller
Rockefeller began investing in the petroleum industry in 1863 and by 1880 his Standard Oil company controlled 90% of American oil production.
According to his New YorkTimes obituary, Rockefeller was valued at about $1.5 billion based on a 1918 federal income tax return and estimates of his overall fortune—the equivalent of almost 2% of U.S. economic output that year according to data compiled by MeasuringWorth (the U.S. did not keep official records on national income until 1932).
The same economic share in 2014 would be equivalent to $341 billion.
6. Andrew Carnegie
Lived: 1835–1919
Country: United States
Wealth: $372 billion
Rockefeller gets all the press, but Andrew Carnegie may be the richest American of all time. The Scottish immigrant sold his company, U.S. Steel, to J.P. Morgan for $480 million in 1901. That sum equates to about slightly over 2.1% of U.S. GDP at the name, giving Carnegie economic power equivalent to $372 billion in 2014.
5. Joseph Stalin
Lived: 1878–1953
Country: USSR
Wealth: Complete control of a nation with 9.6% of global GDP
Stalin is an uncommon figure in modern economic history: a dictator with absolute power who also controlled one of the largest economies in the world. While it is virtually impossible to separate Stalin’s wealth from the wealth of the Soviet Union, his unique combination of economic might and complete control of the USSR lead multiple economists to nominate him as one of the richest people of all time.
You can easily see their logic. Data from the OECD shows that in 1950, three years before Stalin’s death, the USSR made up roughly 9.5% of global economic output. As of 2014, that level of production would be equivalent to nearly $7.5 trilliondollars.
While that money didn’t belong directly to Stalin, he had the ability to leverage Soviet economic might for any reason he chose.
“He had enormous power, and through his power he could have anything he wanted,” says George O. Liber, a professor of history at the University of Alabama at Birmingham. “He controlled 1/6th of the land surface of the planet without any checks or balances.”
Does that make Stalin rich in the traditional sense? Liber isn’t so sure. “Was he among the wealthiest men?” the professor wonders. “I suppose if you want to stretch the definition of wealth, but it was not his wealth. He controlled the wealth of the country.”
Even so, it’s hard not to include Stalin on a list of the most economically powerful people in history. His wealth might be uncertain, but there’s no question the premier’s personal economic influence is unrivaled in recent history.
4. Akbar I
The Great Akbar
Lived: 1542–1605
Country: India
Wealth: Ruled empire with 25% of global GDP
The greatest emperor of India’s Mughal dynasty, Akbar controlled an empire that accounted for about one-fourth of global economic output. Fortune’s Chris Matthews cites the late economic historian Angus Maddison, who speculates India’s GDP per capita under Akbar was comparable to Elizabethan England, but with “a ruling class whose extravagant lifestyle surpassed that of the European society.”
That assertion that India’s elite class was wealthier than their counterparts to the west is backed up by data from economist Branko Milanovic, whose research shows the Mughal Dynasty was one of the most effective empires of all time at extracting wealth from the population.
3. Emperor Shenzong
Lived: 1048–1085
Country: China
Wealth: Ruled empire with 25% to 30% of global GDP
China’s Song Dynasty (960 – 1279) was one of the most economically powerful empires of all time. According to Prof. Ronald A. Edwards, a Chinese economic historian of the Song Dynasty at Tamkang University, the nation accounted for between 25% and 30% of the world’s economic output during its peak.
The empire’s wealth came from both its technological innovations and extreme skill at tax collection, which Edwards says was hundreds of years ahead of European governments. The professor also noted the Song Dynasty’s government was highly centralized, meaning the emperor held enormous control over the economy.
2. Augustus Caesar
Augustus Caesar
Lived: 63 BC–14 AD
Country: Rome
Wealth: $4.6 trillion
Not only was Augustus Caesar in charge of an empire that accounted for 25% to 30% of the world’s economic output, but according to Stanford history professor Ian Morris, Augustus at one point held personal wealth equivalent to one-fifth of his empire’s economy. That fortune would be the equivalent of about $4.6 trillion in 2014. “For a while,” Morris adds, Augustus “personally owned all of Egypt.” That’s hard to top.
1. Mansa Musa
Mansa Musa
Year: 1280–1337
Country: Mali
Wealth: Richer than anyone could describe
Mansa Musa, the king of Timbuktu, is often referred to as the wealthiest person in history. According to Ferrum College history professor Richard Smith, Musa’s west African kingdom was likely the largest producer of gold in the world—at a time which gold was in especially high demand.
Just how rich was Musa? There’s really no way to put an accurate number on his wealth. Records are scarce, if non-existent, and contemporary sources describe the king’s riches in terms that are impossible for the time.
Some tales of his famous pilgrimage to Mecca—during which Musa’s spending was so lavish that it caused a currency crisis in Egypt—mention dozens of camels each carrying hundreds of pounds of gold. (Smith says one year of Malian gold production probably generated about a ton.) Others said Musa’s army consisted of 200,000 men, including 40,000 archers—troop numbers even modern superpowers would have a difficult time bringing to the field.
But to get caught up in the king’s exact wealth is to miss the point. As Rudolph Ware, an associate professor of history at the University of Michigan, explains, Musa’s riches were so immense that people struggled to describe them.
“This is the richest guy anyone has ever seen, that’s the point,” says Ware. “They’re trying to find words to explain that. There are pictures of him holding a scepter of gold on a throne of gold holding a cup of gold with a golden crown on his head. Imagine as much gold as you think a human being could possess and double it, that’s what all the accounts are trying to communicate.”
When no one can even comprehend your wealth, that means you’re pretty darned rich.
دوبارہ زندہ ہوجانے کی خواہش میں خود کومنجمد
کرانے والے افراد
نیویارک: دنیا بھر میں اب تک ہزاروں افراد مرنے کے بعد خود
کو اس امید پر منجمد کراچکے ہیں کہ جب مستقبل میں ٹیکنالوجی میں مزید جدت آجائے گی
تو انہیں موت کے منہ سے نکال لیا جائے گا اور وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
دنیا کی سب سے کم عمر منجمند لاش:
ماہرین کے نزدیک
اگر آپ مرنے کے بعد خود کو مائع نائٹروجن میں منجمد کرالیں گے تو مناسب وقت
اور ٹیکنالوجی پر وہ آپ کو زندہ کردیں گے اور اسی کے پیشِ نظر ہزاروں افراد مرنے کے
بعد خود کو خاص برفیلے چیمبرز میں جمارہے ہیں یہ عمل کرائیو پریزرویشن کہلاتا ہے جس
میں جسم کے تمام اعضا حیرت انگیز طور پر محفوظ رہتے ہیں اور جسمانی ٹوٹ پھوٹ بہت کم
ہوتی ہے۔
اسی سال تھائی لینڈ کی ایک 2 سالہ بچی میتھرین ناؤویرٹپونگ
کو دماغی کینسر میں مرنے کے بعد اس کے والدین نے منجمد کرادیا جو اب تک منجمد کردہ
سب سے کم عمر لاش ہے جو ایریزونا کے ایک جدید ترین سینٹر میں موجود ہے اس کے لیے والدین
نے 2 لاکھ ڈالر فیس ادا کی اور سالانہ فیس بھی ادا کی جاتی ہے جب کہ بچی کی لاش کو
منفی 196 درجے سینٹی گریڈ پر محفوظ کیا گیا ہے۔
بیوی کو محفوظ کرانے کے لیے چوری:
سال 2009 میں قیمتی دھاتوں کی تجارتی کپمنی میں کام کرنے
والے ایک شخص وائلیئن چے نے گرفتار ہونے پر بتایا کہ اس نے اپنی محبوب بیوی کو مجنمد
کرانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا غبن کیا تاکہ وقت آنے پر اس کی بیوی کو زندہ کرایا
جاسکے۔
خود کو منجمد کرانے کے لیے انٹرنیٹ چندہ:
ایک طالبہ کم سوزی کو جب 23 سال کی عمر میں دماغی کینسر
ہوا تو اس نے انٹرنیٹ پر لوگوں سے خطیر رقم کی اپیل کی کہ وہ خود کو سرد چیمبرمیں محفوظ
کرانا چاہتی ہیں جس کے بعد ایک ادارے نے اس کے لیے چندہ کیا اور مطلوبہ رقم اس کے حوالے
کردی ۔ 17 جنوری 2013 کو وہ طالبہ انتقال کرگئی اور اسے سرد چیمبر میں ابدی نیند سلا
دیا گیا۔
آکسفورڈ کے تین استاد جو قبرستان میں دفن نہیں ہونا چاہتے:
نک بوسٹروم آکسفورڈ میں فلسفے کے پروفیسر ہیں وہ اور ان
کی ایک ساتھی دونوں ہی اپنے ’’سر‘‘ کو محفوظ کراناچاہتے ہیں جب کہ ان کے ایک اور ساتھی
اسٹوارٹ آرمسٹرونگ اپنا پورا جسم منجمد کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے پیسے
جمع کررہے ہیں۔
اس کے لیے انہوں نے ایک بیمہ بھی لیا ہے جس کے لیے ماہانہ
45 پاؤنڈ (6000 پاکستانی روپے ) ادا کرنے ہوتے ہیںاس طرح جب یہ تینوں اپنی موت کے قریب
ہوں گے تو انہیں انجمادی مرکز لے جایا جائے گا اور مرنے کے بعد پورا خون نچوڑ کر اسے
ایک خاص مائع سے بھر دیا جائے گا تاکہ خون کی نالیاں کھلی رہیں اور بعد میں ان میں
خون شامل کرکے انہیں زندہ کردیا جائے اس کے علاوہ صرف سر بھی فریز کرایا جاسکتا ہے
جسے بعد میں کسی کے جسم یا روبوٹ پر لگانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
بیس بال لیجنڈ بھی سرد چیمبر میں:
بوسٹن میں ریڈ سوکس ٹیم کے مشہور کھلاڑی ٹیڈ ولیمز 3 سال
قبل جولائی میں 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے اب وہ ایریزونا کے مشہور ایلکور
کرائیوپریزرویشن سینٹر میں اس امید پر سورہے ہیں کہ کبھی ٹیکنالوجی انہیں موت کی وادی
سے دوبارہ زندگی میں لے آئے گی۔
اس کے علاوہ مشہور امریکی شخصیت لیری کنگ، پیرس ہلٹن، بڑٹنی
اسپیئرز اور باکسر محمد علی خود کو منجمند کرانا چاہتے ہیں لیکن اب تک انہوں نے حتمی
طورپراس کا اعلان نہیں کیا ہے۔
تہذیب کو بچانے کے نام پر پہلی عالمی تہذیب کش جنگ میں بیس
ممالک نے دامے، درمے، قدمے حصہ لیا۔ اس جنگ میں تقریباً پینسٹھ ملین لوگوں نے عملی
شرکت کی۔ آٹھ ملین فوجی لڑتے ہوئے مارے گئے۔ دو ملین فوجی بیماریوں کی نذر ہوئے۔ اکیس
اعشاریہ دو ملین فوجی زخمی ہوئے۔ سات اعشاریہ آٹھ ملین فوجی لاپتہ ہوئے یا جنگی قیدی
بنے۔ چھ اعشاریہ آٹھ ملین سویلینز ہلاک ہوئے۔ فرانس اور جرمنی میں پندرہ سے پچاس برس
تک کے پچاس فیصد مرد اس جنگ سے براہ راست متاثر ہوئے۔ ہر شہر اور قصبے کے بیشتر ہنر
مند مختلف جنگی کاموں میں جھونک دیے گئے۔ پچیس فیصد برطانوی شہریوں نے طرح طرح کی جنگی
خدمات انجام دیں۔
برطانیہ کی جانب سے جتنے بھی فوجی لڑے ان میں سے کم از کم
پچیس فیصد غیر برطانوی ( نوآبادیاتی یا ڈومینینز کے فوجی)تھے۔ سب سے زیادہ غیر برطانوی
فوجی ہندوستان نے دیے (اس کا تفصیلی ذکر آگے آئے گا)۔ برطانوی ڈومینین کینیڈا، آسٹریلیا
اور نیوزی لینڈ نے بڑھ چڑھ کے جانی و مالی مدد کی۔ جنگ میں شریک چھ لاکھ کینیڈین فوجیوں
میں سے ساٹھ ہزار ہلاک ہوئے۔ آسٹریلیا کے تین لاکھ اسی ہزار فوجیوں میں سے دو لاکھ
ہلاک و زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ آسٹریلوی ہلاکتیں گیلی پولی کے محاذ پر ترکوں سے لڑائی
میں ہوئیں۔ جب کہ نیوزی لینڈ نے جو ایک لاکھ فوجی بھیجے ان میں سے اٹھاون ہزار ہلاک
و زخمی ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی کل آبادی ایک ملین نفوس پر مشتمل تھی۔ چنانچہ آبادی کے
تناسب سے دیکھا جائے تو سب سے زیادہ جانی نقصان جنگ سے ہزاروں کلو میٹر پرے واقع نیوزی
لینڈ نے اٹھایا۔
دونوں طرف سے ایک کھرب چھیاسی ارب چالیس کروڑ ڈالر خاک و
خون و لالچ کے اس عالمی کھیل پر خرچ ہوئے۔ (یہ تخمینہ چھیانوے برس پہلے کا ہے۔ آج کے
حساب سے اگر اس مالیت کو کنورٹ کیا جائے تو دماغ کے طوطے اڑ جائیں)۔
اس کمر توڑ جنگ کے لیے جرمنوں نے جو قرضہ لیا وہ دو سو ستر
بلین مارک (یعنی چورانوے ہزار ٹن سونے کی قیمت کے برابر) تھا۔ یہ قرضہ دو ہزار دس میں
جا کے کہیں بیباق ہوا۔ جب کہ برطانوی قرضہ (دو ارب پاؤنڈ) گزشتہ برس بیباق ہوا (انیس
سو سترہ کے ایک سو پاؤنڈ اسٹرلنگ کی قدر آج کے حساب سے چونتیس ہزار پاؤنڈ کے برابر
تھی)۔
جنگ میں کودنے سے پہلے امریکا قرض دار ملک نہیں تھا۔ اس
کا قومی قرضہ کل قومی پیداوار کے دو اعشاریہ سات فیصد کے برابر تھا۔ لیکن جنگ میں امریکا
کی محض ڈیڑھ برس کی شرکت (انیس سو سترہ۔ اٹھارہ) نے امریکا اپنی کل قومی پیداوارکے
تینتیس فیصد (پچیس ارب ڈالر) کے برابر مقروض کر دیا۔
اگرچہ سلطنتِ برطانیہ کے فوجی اخراجات میں سب سے زیادہ حصہ
برطانیہ کے بعد آسٹریلیا اور کینیڈا نے ڈالا لیکن اگر کسی نوآبادی نے سب سے زیادہ افرادی
قوت فراہم کی تو وہ ہندوستان تھا۔ انیس سو چودہ میں برطانوی ہند کی فوج صرف ڈیڑھ لاکھ
سپاہیوں پر مشتمل تھی لیکن جنگ ختم ہونے تک آٹھ لاکھ ہندوستانی فوجی محاذِ جنگ کا تجربہ
حاصل کر چکے تھے اور بارہ لاکھ رضاکار جنگ
میں جانے کو تیار بیٹھے تھے۔ سینتالیس ہزار سات سو چھیالیس ہندوستانی فوجیوں نے سلطنت
کی حفاظت کے لیے جان دی۔ پینسٹھ ہزار زخمی ہوئے۔ تیرہ ہزار کے سینے پر شجاعت کے تمغے
سجے۔ ایک لاکھ نیپالی گورکھے اور ایک ہزار تبتی فوجی بھی برٹش انڈین آرمی کی طرف سے
لڑے اور شمال مشرقی ہندوستان کے پچاس ہزار ناگا اور میزو قبائلیوں نے وسطی یورپ اور
مشرقِ وسطی کے محاذ پر بطور قلی فرائض انجام دیے۔
جنگ سے پہلے برٹش انڈین آرمی کا جنگی نظریہ اس مفروضے پر
استوار تھا کہ انڈین آرمی کی سمندر پار ضرورت نہیں پڑے گی لہذا اسے علاقائی مقاصد کے
لیے تیار کیا گیا۔ لیکن جنگ شروع ہوتے ہی یہ ڈاکٹرائین دھرے کا دھرا رہ گیا۔ اسی طرح
مارشل ریس کے نظریے کی بھی دھجیاں اڑ گئیں یعنی بعض نسلیں زیادہ بہتر فوجی پیدا کرتی
ہیں۔ مارشل ریس کا تصور برٹش انڈین آرمی کی بھرتی میں اٹھارہ سو پندرہ کے بعد سے راسخ
ہونا شروع ہوا اور اٹھارہ سو ستاون کی جنگِ آزادی کو پنجاب کے سکھ اور مسلمان فوجیوں
کی مدد سے کچلنے کے بعد یہ تصور راسخ ہو گیا۔ چنانچہ عالمی جنگ سے ذرا پہلے تک برٹش
انڈین آرمی میں پنجابی مسلمانوں اور سکھوں کی تعداد پچاس فیصد تھی۔
لیکن جنگ شروع ہوتے ہی جب ریگولر آرمی کو وسطی یورپ کے محاذ
پر روانہ کیا گیا تو مزید افرادی قوت کے حصول کے لیے مارشل ریس کا نظریہ طاق پر رکھنا
پڑ گیا۔ پنجاب کے مسلمانوں، سکھوں اور جاٹوں کے ساتھ ساتھ مراٹھوں، راجپوتوں، گڑھ والوں
اور شمال مغربی سرحدی صوبے کے پشتونوں سے لے کر جنوبی ہندوستان کے مدراسیوں اور شمال
مشرق کے آسامی و بنگالی بھی بھرتی کے دائرے میں لے لیے گئے۔
شمالی ہندوستان میں یہاں سے وہاں تک پوسٹر نمودار ہونے لگے
جن میں ایک بندوق بردار یونیفارمڈ فوجی جوان مستعد کھڑا ہے اور اس کے سامنے دو ہاتھ
پھیلے ہیں جن میں نوٹوں کی گڈی ہے۔ پوسٹر پر جلی حروف میں لکھا ہوا ہے ’’یہ روپے، بندوق
اور وردی کون لے گا؟ وہی جو فوج میں فوراً بھرتی ہو گا ‘‘۔ ایک اور پوسٹر میں ایک مسلح
دیسی سپاہی سینہ تانے کھڑا ہے اور نمایاں حروف میں لکھا ہے ’’یہ سپاہی ہندوستان کی
حفاظت کررہا ہے۔ وہ اپنے گھر اور گھر والوں کی حفاظت کر رہا ہے۔ اپنے گھر والوں کی
مدد کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ فوج میں بھرتی ہو جاؤ ‘‘۔۔۔۔۔
رجواڑوں نے برطانوی جنگی امداد کے لیے خزانوں کے منہ کھول
دیے۔ جو مقامی جاگیردار جتنے جوان بھرتی کراتا وہ تاجِ برطانیہ سے اتنی ہی قربت و مراعات
سمیٹتا۔ جنگی پروپیگنڈے، بااثر افراد کی شاباشی، سمندر پار دنیا دیکھنے کی چاہ، تنخواہ،
پنشن، عزت، شوقِ مہم جوئی اور وطن کی خدمت کے جذبے نے نوجوانوں کے دلوں میں ہلچل مچا
دی اور وہ جوق در جوق انجانے سفر پر روانہ ہو گئے۔ اکثر یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ کس
سے اور کیوں بھڑنے جائے جا رہے ہیں۔ حتی کہ جنوبی افریقہ سے انیس سو پندرہ میں تازہ
تازہ لوٹنے والے جواں سال وکیل موہن داس کرم چند گاندھی نے بھی ہندوستانیوں سے اپیل
کی کہ وہ اس جنگ میں سرکارِ برطانیہ کا ساتھ دیں تا کہ بعد میں اس کا پھل کاٹ سکیں۔
ہندوستان نے صرف اپنے جوان ہی اس پرائی جنگ کے لیے نہیں
دیے بلکہ برٹش انڈیا نے تاجِ برطانیہ کو ’’ہندوستانی رعایا کی طرف سے’’ ایک سو چھیاسی
ملین پاؤنڈ کی براہ راست مدد بھی فراہم کی۔ اس میں سے آدھی رقم جنگی قرضہ تھی۔ جنگ
کے آغاز تک برٹش انڈیا اپنے بجٹ اخراجات میں خود کفیل تھا لیکن جنگ ختم ہوتے ہوتے وہ
لگ بھگ تیس ملین پاؤنڈ کا مقروض ہوچکا تھا۔
برٹش انڈیا نے اس جنگ میں پہلی بار عام ہندوستانیوں کے لیے
راشننگ کا نظام نافذ کیا جس کے سبب راتوں رات ایک بڑی بلیک مارکیٹ وجود میں آ گئی۔
اسی ملین پاؤنڈ مالیت کے امدای آلات و رسد یورپ اور مشرقِ وسطی کے محاذوں پر برطانوی
ہند سے پہنچائے گئے۔ رسد میں ستائیس لاکھ اڑتیس ہزار ٹن خوراک بھی شامل تھی۔ برٹش انڈین
آرمی کے تمام تر اخراجات برٹش انڈیا نے اٹھائے۔
نتیجہ یہ نکلا کہ جنگ کے خاتمے تک ہندوستان میں غلے کی قیمت
میں ترانوے فیصد، تیار شدہ دیسی مصنوعات کی قیمت میں ساٹھ فیصد اور بدیسی مصنوعات کی
قیمت میں انیس سو چودہ کے مقابلے میں ایک سو ساٹھ فیصد تک اضافہ ہو گیا۔
جنگ شروع ہونے کے چار ماہ بعد دو ہندوستانی ڈویژن فرانس
اور بلجیئم کی سرحد پر پہنچ چکے تھے اور وہ اتنے جذبے سے لڑے کہ پہلے ہی مہینے میں
خداداد خان پہلا ہندوستانی سپاہی بن گیا جسے برطانیہ نے اعلی ترین جنگی اعزاز وکٹوریہ
کراس سے نوازا ( اس جنگ میں ہندوستانیوں کو گیارہ وکٹوریہ کراس ملے )۔ وسطی محاذ پر
کل ملا کے چار ہندوستانی ڈویژن لڑے۔ لیکن جب برفیلے فرنٹ پر خشک میدانوں اور پہاڑوں
میں لڑنے کے عادی دیسی فوجیوں کا جانی نقصان ناقابلِ برداشت ہوتا گیا (لگ بھگ آٹھ سے
دس ہزار) تو پھر انھیں جنوری انیس سو سولہ میں میسو پوٹامیا (عراق) کے محاذ پر ترکوں
کے مدِمقابل بھیج دیا گیا یا پھر مشرقی افریقہ
کی جرمن نوآبادیات پر قبضے کے لیے استعمال کیا گیا۔
میسو پوٹامیا میں قوت الامارہ کے محاصرے اور جنگ میں برٹش
انڈین دستوں کا بھاری جانی نقصان ہوا۔ دسمبر انیس سو پندرہ سے لے کر اپریل انیس سو
سولہ میں ترکوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مرحلے تک برٹش انڈین آرمی کے ستائیس ہزار
جوان اور افسر ہلاک ہوئے اور تیرہ ہزار جنگی قیدی بنے۔ ان میں سے نصف سے زائد جبری
مشقت اور بیماریوں کا لقمہ ہوئے۔ البتہ برطانویوں نے میسو پوٹامیا میں اپنی فوجوں کی
تنظیمِ نو کی اور قوت الامارہ کی شکست کے صرف آٹھ ماہ بعد برطانوی فوج نے بغداد پر
جھنڈا لہرا دیا۔ فاتحانہ مارچ میں اکثریت برٹش انڈین آرمی کے فوجیوں کی تھی۔ لیکن کیا
سب ہندوستانی اس جنگ سے خوش تھے؟ اگر ناخوش تھے تو انھوں نے اپنی ناخوشی کیسے کیسے
ظاہر کی؟
سن چودہ سو بیالیس میں شاہ
فرڈیننڈ اور ملکہ ازابیلا کے اسپین سے آخری
مسلمان اور آخری یہودی ایک ساتھ نکالے گئے۔( یہ یہودی سفارڈک ( سفاری ) کے نام سے
جانے جاتے ہیں اور یورپ میں بسنے والے اشکنازی یہودیوں کے مقابلے میں قدرے سانولے ہوتے
ہیں )۔
بے دخل مسلمانوں اور یہودیوں
کی پہلی منزل بحیرہ روم کے اس پار مراکش تھا۔بعد ازاں جب سلطنتِ عثمانیہ نے دم پکڑا
تو یہودیوں کو مملکت کے مختلف علاقوں بشمول شام ، فلسطین اور استنبول میں بسنے اور
کاروبار کی اجازت مل گئی۔سلطنت کی نگاہ میں ان کے اور مسلمان اکثریت کے حقوق میں کوئی
فرق نہ تھا۔چنانچہ نہ صرف سفاری یہودی بلکہ یورپ کے مختلف علاقوں میں اکثریت کے ستم
رسیدہ اشنکنازی بھی سلطنتِ عثمانیہ کا رخ کرنے لگے۔
ترک وزارتِ خزانہ و خارجہ
میں یہودی ماہرین و اکابرین کو اہم ذمے داریاں تفویض کی جاتی رہیں۔وجہ یہ تھی کہ یورپ
کے مالیاتی نیٹ ورک میں یہودی بینکاروں کا اثرونفوذ تھا اور اس ناتے وہ یورپی بادشاہتوں
کی خارجہ پالیسی پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ عثمانی حکمرانوں کے میڈیکل
پینلز میں بھی یہودی ماہرینِ طب شامل تھے کیونکہ صحت کے شعبے میں یہودی طبیبوں کی شہرت
دور دور تک تھی۔چنانچہ جب پہلی عالمی جنگ شروع ہوئی تو سلطنتِ عثمانیہ میں آباد یہودی
اقلیت کی ہمدردیاں اور وفاداریاں لامحالہ اپنی مملکت کے ساتھ تھیں۔
عثمانی فلسطین میں بیسویں
صدی کے آغاز میں پچپن ہزار کے لگ بھگ یہودی بس رہے تھے، ان میں سے تقریباً چالیس ہزار
روس اور مشرقی یورپ میں ظلم و ستم سے بھاگ کر پچھلے بیس پچیس برس میں یہاں آباد تھے۔ان
ھی مہاجروں میں ڈیوڈ گرن کا پولش خاندان بھی
تھا جو انیس سو چھ میں یروشلم میں بسا۔ڈیوڈ گرن انیس سو گیارہ میں ترک زبان سیکھنے
کے لیے سالونیکا پہنچا ( سالونیکا کمال اتاترک کی جنم بھومی ہے ) کیونکہ سالونیکا میں
یہودیوں کی اچھی خاصی تعداد مطمئن زندگی بسر کررہی تھی۔اگلے برس ڈیوڈ گرن کو استنبول
یونیورسٹی کے شعبہِ قانون میں داخلہ مل گیا اور ایتزاک بن لیوی کی شکل میں ایک ذہین
ہم جماعت اور دوست بھی۔ڈیوڈ گرن استنبول میں جزوقتی صحافت بھی کرتا رہا۔دورانِ تعلیم
وہ ازمنہ وسطی کے ایک یہودی مورخ جوزف بن گوریان کے کام سے اس قدر متاثر ہوا کہ اپنا
نام ڈیوڈ گرن سے بدل کے ڈیوڈ بن گوریان رکھ لیا۔
جب جنگ شروع ہوئی تو ڈیوڈ
بن گوریان اور اس کا ہم جماعت بن زیوی یروشلم میں تھے۔دونوں نے مل کے حکومت کی جنگی
مدد کے لیے چالیس یہودی نوجوانوں پر مشتمل دستہ تیار کیا۔تاہم بلادِ شام کے سخت گیر
ترک گورنر جمال پاشا کا عرب گیر کریک ڈاؤن شروع ہوا تو بن گوریان اور بن زیوی بھی
یروشلم چھوڑ کے قاہرہ منتقل ہوگئے۔مگر دونوں کی وفاداریاں بدستور عثمانیوں کے ساتھ
رہیں۔قاہرہ سے دونوں امریکا چلے گئے اور پینتیس امریکی شہروں میں چندہ مہم شروع کردی
تاکہ دس ہزار یہودی جوانوں کی ایک ملیشیا بنائی جا سکے جو ترکوں کے شانہ بشانہ لڑے۔
لیکن نومبر انیس سو سترہ میں
جب برطانیہ نے اعلان نامہ بالفور جاری کیا جس میں جنگ کے بعد یہودیوں کے لیے فلسطین
میں ایک قومی وطن کا وعدہ کیا گیا تو بن گوریان اور بن زیوی نے بھی بدلتے ہوئے زمینی
حقائق بھانپتے ہوئے خائم ویزمین کی صیہونی تحریک میں شمولیت اختیار کر لی اور پھر دونوں
دوست برٹش آرمی کے جیوش لیجن میں بھرتی ہوگئے۔جب دسمبر انیس سو سترہ میں فلسطین میں
برطانوی فوج داخل ہوئی تو جیوش لیجن بھی اس کا حصہ تھی۔ (اکتیس برس بعد یہی خائم ویزمین
اسرائیل کا پہلا صدر ، ڈیوڈ بن گوریان پہلا وزیرِ اعظم اور اس کا کلاس فیلو بن زیوی
اسرائیل کا دوسرا صدر بنا )۔
گذشتہ قسط میں تذکرہ ہوچکا
ہے کہ جب شریف حسین اور اس کے بیٹے فیصل کی قیادت میں عربوں کو ترکوں سے بھڑوا کر فرانس
کے جارج پیکو اور برطانیہ کے سر مارک سائکس مشرقِ وسطی کی بندر بانٹ کے نقشے میں سرخ
اور نیلی پنسل سے رنگ بھر رہے تھے تو فلسطین پر بھورا رنگ پھیرا گیا یعنی ابھی طے ہونا
باقی ہے کہ یہ علاقہ بالاخر کسے ملے گا۔
روسی نژاد ہائم ویزمین صیہونی
تحریک کا رہنما تو تھا ہی مگر اس کا اصل تعارف کیمسٹری ہے۔مانچسٹر میں مقیم اس سرکردہ
سائنسداں کا شمار برطانیہ کی اشرافیہ میں تھا۔ صیہونی تحریک کے پیچھے روتھ چائلڈ خاندان
کے مالی وسائل تھے جس کی بینکاری ہمیشہ یورپی بادشاہتوں کی آڑے وقت میں مدد کرتی آئی
تھی۔ہائم ویزمین کی روتھ چائلڈ خاندان کے وارث والٹر سے گاڑھی چھنتی تھی اور والٹر
روتھ چائلڈ کی وزیرِ اعظم ایکسوئتھ اور ان کے بعد بننے والے وزیرِ اعظم ڈیوڈ لائڈ جارج
اور وزیر خارجہ بالفور سے دانت کاٹے کی دوستی تھی۔
کیمسٹری میں ایک ایلیمنٹ ہوتا
ہے ایسی ٹون جو قدرتی شکل میں بھی پایا جاتا ہے اور اسے بیکٹیریل فرمنٹیشن کے ذریعے
بھی تخلیق کیا جاسکتا ہے۔ایسی ٹون بے شمار کاموں میں استعمال ہوتا ہے۔خائم ویزمین نے
بس اتنا کیا کہ ایسی ٹون ، بوٹانول ، ایتھی نول ( یعنی اے بی ای ) کے ذریعے کورڈائٹ کی بڑی مقدار تیار کرنے کا انڈسٹریل
فارمولا بنا دیا تاکہ گولیوں اور گولوں میں دھواں پیدا کرنے والے روائیتی گن پاؤڈر
کے بجائے اسموک لیس کورڈائٹ کو استعمال کرکے بندوق کی گولی کو زیادہ موثر اور طویل
المیعاد بنایا جاسکے۔اس پیش رفت نے جرمنوں کے مقابلے میں برطانیہ کی عسکری صلاحیت کو
مزید موثر بنا دیا۔ہوسکتا ہے آج کی جنگی ٹیکنولوجی میں اس بات کی کوئی اہمیت نہ ہو
لیکن سو برس پہلے یہ ایک انقلابی پیش رفت تھی۔ظاہر ہے اس احسان کے بعد اب برطانوی حکومت
کی باری تھی کہ وہ خائم ویزمین سے پوچھے مانگ کیا مانگتا ہے۔
جون انیس سو سترہ میں خائم
ویز مین اور والٹر روتھ چائلڈ برطانوی وزیرِ خارجہ لارڈ بالفور سے ملاقات کرتے ہیں
تاکہ یہودیوں کی ایک قومی ریاست کے لیے برطانوی حمائیت کا رسمی اعلان ہو سکے۔اس ملاقات
کے پانچ ماہ بعد دو نومبر انیس سو سترہ کو اعلان نامہ بالفور جاری ہوا۔ فلسطین ہنوز
سلطنتِ عثمانیہ کا حصہ ہیمگر لندن میں ایک فریق نے ( برطانیہ ) دوسرے فریق کو ( صیہونی
) تیسرے فریق کا ( عثمانی ) علاقہ ( فلسطین ) دینے کا وعدہ کرلیا۔اعلان نامہ بالفور
کا مسودہ برطانوی دفترِ خارجہ کے کسی کلرک نے نہیں بلکہ مستقبل کے پہلے اسرائیلی صدر
خائم ویزمین نے خود لکھا اور پھر یہ مسودہ لارڈ بالفور کے دستخطوں سے جاری ہوگیا۔لیکن
واقعی ایسا ہی تھا کہ برطانیہ نے کیمسٹری کے ایک فارمولے کی قیمت میں فلسطین کو اسرائیل
بنانے کا وعدہ کرلیا ؟ وہ برطانیہ ہی کیا جو ایک تیر سے تین شکار نہ کرے۔
بحر اوقیانوس کے اس پار امریکا
تھا جس پر اپنی دنیا میں مست وڈرو ولسن کی حکومت تھی۔ولسن حکومت کا خیال تھا کہ جنگ
یورپ کا اندرونی معاملہ ہے ہمارا کیا لینا دینا۔ امریکا میں بسنے والے آئرش اور جرمن
نژاد امریکی اس تصور کے ہی خلاف تھے کہ امریکا غیر جانبداری ترک کر کے کسی ایک فریق
کی حمائیت کرے اور وہ بھی برطانیہ کی۔
مگر جنگ کے دوسرے ہی برس انیس
سو پندرہ میں جرمن یو بوٹس نے ایک برطانوی
مسافر بردار جہاز لوسٹیانا کو ڈبو دیا۔اس پر ایک سو اٹھائیس امریکی بھی سوار تھے۔ چنانچہ
امریکا بھی جنگ میں کود پڑا۔تاہم چند ماہ بعد امریکی رائے عامہ جنگی نقصانات اور معاشی
دباؤ سے تنگ آنے لگی اور برطانیہ کو خدشہ ہوا کہ اگر ولسن جنگ سے نکل جاتے ہیں تو
برطانیہ کی پوزیشن خاصی کمزور ہوجائے گی۔لہذا برطانیہ واشنگٹن میں ایسا اثرو رسوخ چاہتا
تھا جو صدر وڈرو ولسن کو گائیڈ کرتا رہے۔
وڈرو ولسن قومی سلامتی کے
معاملات میں اپنے دو مشیروں جیمز گیل ون اور لوئی برینڈائس پر خصوصی اعتماد کرتے تھے۔اور
ان دونوں مشیروں کا والٹر روتھ چائلڈ سے دوستانہ تھا۔ان تینوں نے آخری دم تک کوشش
کی کہ امریکا جنگ میں آخر تک شامل رہے۔یہ کوشش کامیاب رہی اور برطانیہ و فرانس نے
ایک لاکھ دس ہزار امریکی فوجیوں کی قربانی اور مالی مدد سے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا۔
روس میں اگرچہ بالشویک انقلاب
آچکا تھا مگر برطانیہ ہرگز نہیں چاہتا تھا کہ روس جنگ سے نکلے۔برطانیہ کا خیال تھا
کہ ٹراٹسکی سمیت کئی بالشویکی چونکہ یہودی نژاد ہیں لہذا انھیں ذرا سا بھی کھرچا جائے
تو اندر سے اصل برآمد ہوجائے گا۔تاہم یہ تجزیہ غلط ثابت ہوا اور بالشویکوں نے انقلاب
کے ایک ماہ بعد ہی نہ صرف جنگ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا بلکہ مشرقِ وسطی کی تقسیم
کے سائکس پیکو معاہدے کا بھانڈا بھی بیچ چوراہے میں پھوڑ ڈالا۔لیکن خوش قسمتی سے امریکا
کے جنگ میں بدستور شامل رہنے کے سبب برطانیہ اور فرانس یہ روسی دھچکہ برداشت کر گئے۔
برطانوی وزیرِ اعظم لائڈ جارج
اور وزیرِ خارجہ لارڈ بالفور کو یہودیوں سے قومی وطن کا وعدہ کرنے میں اس لیے بھی کوئی
اخلاقی پریشانی نہ تھی کیونکہ ان کا خیال تھا کہ بعد از جنگ ہندوستان سے برطانیہ تک
براستہ میسو پوٹامیا و فلسطین جو راہداری بنے گی اس کے ایک سرے پر ایسی ریاست کا قیام
ازحد مفید ہو گا جو نہ صرف وفادار ہو بلکہ احسان مند بھی رہے۔